This is a condensed, translated version of the 2020 Census website in Urdu

یہ 2020 census.gov کا جامع، ترجمہ شدہ ورژن ہے۔ انگریزی اور ہسپانوی میں پوری سائٹ پر واپس آنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Skip Header

2020 کی مردم شماری | ریاستہائے متحدہ کی مردم شماری بیورو

Component ID: #ti1818487002

Shape your future

START HERE

#9B2743
اشتراک کریں:

2020مردم شماری مردم شماری کا کیسے جواب دیں

Download PDF
pdf   اردو   [1.7 MB]
pdf   ی ﻧﻘﻞ   [< 1 MB]

2020مردم شماری مردم شماری کے لیے آپ کا رہنما

کاغذی سوالنامہ مکمل کرنے کی طریقے سے متعلق ہدایات پڑھیں۔

Download PDF
pdf   اردو   [1.7 MB]

ہر گھر سے ایک فرد کو آن لائن، بذریعہ فون یا بذریعہ ڈاک مردم شماری مکمل کرنی چاہیے۔ اس پتے پر رہنے والے ہر شخص کی گنتی کریں—بشمول نومولود، چھوٹے بچے، اور کوئی دوست یا خاندان کے افراد جو زیادہ تر یہیں رہتے اور سوتے ہیں۔

اگر کوئی شخص جس کے پاس رہنے کی مستقل جگہ نہیں ہے وہ 1 اپریل 2020 کو یہاں رہ رہا ہے، تو اس شخص کو بھی شمار کریں۔

Component ID: #ti26112045

آن لائن مردم شماری کریں

آن لائن سوالنامہ اب دستیاب ہے۔ اگر آپ کو معاونت درکار ہو، تو ذیل کی رہنما ہدایات استعمال کریں۔

کیا آپ کو مدد کی ضرورت ہے؟

2020 مردم شماری میں مدد کے لیے، یا فون کے ذریعہ جواب دینے کے لیے، 844-330-2020 پر کال کریں۔ کال کا جواب انگریزی، ہسپانوی، چینی، ویتنامی، کوریائی، روسی، عربی، ٹیگالوگ، پولش، فرانسیسی، ہیشین کریول، پرتگالی اور جاپانی میں دیا جاتا ہے۔

#008556

مردم شماری کیا ہے؟

یہ گنتی سرکاری ایجنسی، امریکی مردم شماری بیورو کے ذریعہ ہر دس سال پر کی جاتی ہے۔2020مردم شماری مردم شماری ریاستہائے متحدہ میں رہنے والے ہر بالغ فرد، شیر خوار اور بچے کی گنتی کرتی ہے۔

An overhead look at a suburban community.
#007E8F

یہ کیوں اہم ہے

مردم شماری نہایت اہم ڈیٹا فراہم کرتی ہے جو آپ کی زندگی کے بہت سے مختلف پہلوؤں کو متشکل کر سکتی ہے۔ قانون ساز، کاروبار کے مالکان، اساتذہ، اور بہت سے دیگر افراد آپ کی کمیونٹی میں خدمات، مصنوعات اور معاونت فراہم کرنے کے لیے ہر روز اس ڈیٹا کو استعمال کرتے ہیں۔

Component ID: #ti875959508

ہر سال، وفاقی فنڈنگ میں مردم شماری کے ڈیٹا کی بنیاد پر اسپتالوں، فائر ڈپارٹمنٹس، اسکولوں، سڑکوں اور دیگر وسائل پر کروڑوں ڈالرز خرچ کیے جاتے ہیں۔

Component ID: #ti827963222

مردم شماری کے نتائج کانگریس میں ہر ریاست کو حاصل نشستوں کی تعداد کا تعین کرتے ہیں، اور انہیں رائے دہندگی والے اضلاع کی سرحدیں بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Component ID: #ti828771387

مردم شماری ریاستہائے متحدہ امریکہ کے آئین: آرٹیکل 1، سیکشن 2، کا بھی تقاضا ہے جو یہ حکم دیتا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ ہر 10 سال پر ایک بار اپنی آبادی کی گنتی کرائے۔ پہلی گنتی 1790 میں ہوئی تھی۔

#205493

رازداری اور تحفظ

آپ کے فراہم کردہ جوابات کو صرف اعداد و شمار تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Woman smiling and using her phone while holding her baby.

ازروئےقانون مردم شماری بیوروسےآپکےجوابات کی حفاظت کرنےاورانہیں سختی سےخفیہ رکھنےکاتقاضا کرتا ہے۔ درحقیقت، ہرملازم تاحیات آپکی ذاتی معلومات کومحفوظ رکھنے کاحلف لیتا ہے۔

امریکی ضابطہ کے عنوان 13 کے تحت، مردم شماری بیورو آپ، آپ کے گھر، یا آپ کے کاروبار کے بارے میں کوئی قابل شناخت معلومات یہاں تک کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی جاری نہیں کر سکتا ہے۔ قانون یقینی بناتا ہے کہ آپ کا نجی ڈیٹا محفوظ ہے اور آپ کے جوابات کو سرکاری ایجنسی یا عدالت کے ذریعے آپ کے خلاف استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔

#008556

آپ کے پڑوس میں مردم شماری والے

اگلے سال میں، آپ کو اپنے پڑوس میں مردم شماری کرنے والے دکھائی دے سکتے ہیں۔

Close-up of a census taker's hand holding a mobile phone.
Component ID: #ti7555786

یہ 2020مردم شماری مردم شماری کا ایک عام حصہ ہے۔ آپ کو اپنے علاقے میں مردم شماری کے کارکنان کچھ مختلف وجوہات کی بناء پر دکھائی دے سکتے ہیں:

  • وہ مردم شماری کی تیاری میں پتوں کی پڑتال کر رہے ہیں۔
  • وہ مردم شماری یا کسی اور مردم شماری بیورو سروے کے لیے گھروں کا دورہ کر رہے ہیں۔
  • وہ مردم شماری کی معلومات فراہم کر رہے ہیں۔
  • وہ مردم شماری سے متعلقہ کام کی جانچ کر رہے ہیں۔

مئی 2020 میں، مردم شماری والے ان گھروں کا دورہ کرنا شروع کریں گے جنہوں نے 2020مردم شماری مردم شماری کا جواب نہیں دیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر ایک کو شمار کر لیا گیا ہے۔

#9B2743